ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو سے ایرنا کولم کے لئے اولوو ملٹی ایکسل بس کی شروعات : مسافروں کے لئے ریزرویشن کی سہولت

منگلورو سے ایرنا کولم کے لئے اولوو ملٹی ایکسل بس کی شروعات : مسافروں کے لئے ریزرویشن کی سہولت

Sat, 27 Nov 2021 20:22:22    S.O. News Service

منگلورو:27؍نومبر(ایس اؤ نیوز)کووڈ-19وباء کے دوران عارضی طورپر بند کی گئی منگلورو سے ایرناکولم چلنےو الی اولوو ملٹی ایکسل بس دوبارہ اپنا سفر 28نومبر 2021سے شروع کئےجانےکی سرکاری ٹرانسپورٹ منگلورو زون کے افسران نے جانکاری دی ہے۔

منگلورو ڈویزن کی طرف سےجاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق کورونا کے دوران  منگلورو ۔ ایرناکولم اولوو ملٹی ایکسل بس عارضی طورپر بند کی گئی تھی ۔ چونکہ اب لاک ڈاؤن میں ڈھیل دی گئی ہے اور عوام اور طلبا کی مانگ کو دیکھتےہوئے 28نومبر سے دوبارہ شروع کی جارہی ہے۔ منگلورو سے چلنے والی بس کاسرگوڈ، کالی کٹ، ترشور، الپے سےہوتے ہوئے ایرنا کولم پہنچے گی۔ متعلقہ بس منگلورو سے رات 9بجے ایرناکولم کےلئے نکلے گی تو یہی بس  ایرناکولم سے رات 8:35 بجے منگلورو کے لئے اپنا سفر شروع کرے گی۔ منگلورو سے ایرنا کولم کے لئے فی فرد 760روپئے کا کرایہ ہوگا مسافروں کو آسانی فراہم کرتےہوئے ریزرویشن کی سہولت بھی  رکھی گئی ہے۔ اس سلسلے میں مسافر حضرات منگلورو بس اسٹانڈ نمبر 7760990720یا پھر منگلورو ریزرویشن کاؤنٹر نمبر 9663211553پر رابطہ کرسکتے ہیں۔


Share: